اسرائیلی حملوں میں ایران کے چھ ہوائی اڈے تباہ اور 10 فوجی شہید

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب (IRGC) کے کم از کم 10 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حملے اتوار کے روز کیے گئے، جنہیں ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک علیحدہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغرب، مشرق اور وسطی حصوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے دوران ایران کے 15 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے گئے۔

اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ مہرآباد، مشہد اور دزفول کے ہوائی اڈے ان حملوں میں نشانہ بنائے گئے۔ مزید کہا گیا کہ حملوں میں رن وے، زیرزمین بنکرز، ایندھن بھرنے والے طیارے اور ایران کی فضائیہ کے F-14، F-5 اور AH-1 جنگی طیارے تباہ کیے گئے۔

فوجی بیان کے مطابق، "اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی فوج کی فضائی طاقت اور ہوائی اڈوں سے اڑان بھرنے کی صلاحیت کو مفلوج کردیا ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے