بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ کے نواحی گاؤں آب گم میں گلی میں بیٹھے افراد پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دیگر 3 زخمی ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کچھی رانا محمد دلاور نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا۔
رانا محمد دلاور کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی، مزید کہا کہ علاقے کوگھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔