قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت سر کر لی، انہوں نے نانگا پربت (قاتل پہاڑ) سر کرنے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے خراب موسم، شدید برفباری، برفانی طوفان اور دشواری کے باوجود نانگا پربت پر قومی پرچم لہرایا، یہ ان کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی سر کرنے کی مہم میں 9واں کامیاب مرحلہ ہے۔
قطری شہزادی نانگا پربت سرکر کے عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں بھی نمایاں ہو گئی ہیں۔
قطری شہزادی شیخہ اسماء خواتین کو بااختیار بنانے کی عالمی سطح پر روشن مثال ہیں، اُن کی حالیہ کامیابی قطر کا فخر اور خواتین کی عالمی مہمات میں بڑا اضافہ ہے۔