کراچی میں پورٹ قاسم چورنگی کے قریب رکشہ چلانے والے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے 3 افراد دم توڑ گئے، چار زخمی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی کے قریب رکشہ دلانے والے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 7 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی 3 افراد دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے انتہائی ٹھوس اور مؤثر نظام بنایا جائے، افراتفری اور خوف پھیلانے والے عناصر کیخلاف اقدامات کیے جائیں۔