کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔ تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے تک پہنچنے کے بعد پھر کمی ہوئی۔ اور 3 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے