کوئٹہ : درانی باغ میں بیکری مالک کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 3 نوعمر ڈاکو گرفتار
گوالمنڈی پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی، اسلحہ موبائل فونز برآمد
کوئٹہ: گوالمنڈی پولیس نے غفور خان باغ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈکیت کو گرفتار کر کے موبائل فونز ٗ رسی اسلحہ قبضے میں لے لیا ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا رکھا تھا پولیس کے مطابق غفور خان باغ میں رہائشی پذیر الشہَزاد بیکری کاسی روڈ شالدرہ کے مالک کے مالک حکیم شفیق احمد کے گھر میں گزشتہ شب تین ڈاکو داخل ہوئے اور اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنا کر لوٹ مار کرنے لگے ہمسائے نے ڈاکوئوں کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ کو آگاہ کیا جنہوں نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر گھر کو گھیرے میں لے لیا پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور بہتر حکمت عملی سے تینوں ڈکیت گرفتار کر کے تین ٹی ٹی پستول ٗ چار موبائل فونز ٗ رسی اور دیگر سامان قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔