کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی کردی گئی۔
غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے پی اسی ایل 10 کی ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر پی اسی ایل فرنچائزز کے نمائندوں کے حوالے کیا۔
پی سی بی کے مطابق ٹرافی کا نام ’The Luminara Trophy‘ رکھا گیا ہے، ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔