پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز

پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا۔

چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی اب پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔ دونوں فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

پی این ایس سی اور چینی کمپنی کے درمیان بحری جہازوں کی خرید و فروخت ، لیزنگ اور انتظامی خدمات کا معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔

وفاقی وزیر جنید انوار نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیا  اور کہا معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ شپنگ انڈسٹری ترقی کرے گی ۔ میری ٹائم سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے