مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مستحکم

سونے کی قیمت میں آج کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا اور 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں بھی قیمت میں آج کوئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا ، فی اونس سونے کی قیمت 3387 ڈالر پر مستحکم ہے جبکہ پاکستان میں 24 قیرات دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ، دس گرام 22 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 865 روپے پر مستحکم ہے ۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج 23  روپے فی تولہ اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 4 ہزار 35 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 3459 روپے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے