پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران کاروبار 1700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، اسٹاک ایکسچینج پہلی بار139000 اور 140000 پوائنٹس کے سنگ میل عبور کرگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس نے1763 پوائنٹس بڑھ کر140428پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھولیا۔
واضح رہے کہ کراچی:جولائی کے 18 دنوں میں اسٹاک مارکیٹ نے ہرروز بلندی کے ریکارڈ توڑے، یکم جولائی سے اب اسٹاک مارکیٹ 12 ہزار پوائنٹس بڑھ گئی۔
نیا مالی سال اور اس کا پہلا مہینہ اسٹاک مارکیٹ کیلئے اب تک یادگار ثابت ہوا، رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ128000پوائنٹس سے بڑھ کر140000پوائنٹس پر جاپہنچی۔