وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے ای او بی آئی میں اصلاحات کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جس میں غیر منظم شعبے کے ملازمین کو اولڈ ایج بینیفٹس دینے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025 پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کینسر، دل اور جان بچانے والی ادویات کی درآمد پر پانچ سالہ استثنٰی کی منظوری دی۔مذکورہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں کو فراہم کی جائیں گی۔ان ادویات کی کھلے عام فروخت پر پابندی عائد ہو گی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے