حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف سخت اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، ایک ماہ سے مسلسل بڑھتی ہوئی چینی کی قیمتوں کو بالآخر بریک لگ گیا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں سو کلو چینی کی بوری کی قیمت ایک ہی دن میں 400 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد جوڑیا بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 183 روپے سے کم ہو کر 179 روپے ہو گئی ہے۔
چینی گلی جوڑیا بازار کے صدر محمد شفقت کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں سے سپلائی بحال ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں چینی کی قیمت مزید نیچے جائے گی۔
ہول سیل شوگر ڈیلرز نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں چینی کی کوئی قلت نہیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ جون 2025 سے اب تک چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا، جو 165 روپے فی کلو سے بڑھتے بڑھتے 183 روپے تک جا پہنچی تھی۔