تاہم مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی سمری کل بھجوائی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔
یاد رہے یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔