عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
پیر کو لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر بڑھ کر 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 0.34 ڈالر اضافے سے 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹیرف معاہدے کے تحت امریکہ یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اور ممکنہ طور پر اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ نئے ٹیرف میں یورپی گاڑیاں، ادویات اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہوں گے۔
معاہدے کے تحت یورپی یونین نے 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔