لاہور اور اسلام آباد سے چینی غائب، دیگر شہروں میں قیمت 190 روپے، حکومت نے آج اہم اجلاس بلالیا

حکومت نے چینی کے بحران اور قیمتوں میں استحکام کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس آج بلالیا۔

حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں طے کیا جائے گاکہ عوام کو مقررہ قیمت پرچینی دینےکے معاہدے پرعمل کیسے کرایا جائے؟

دوسری جانب حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔

چینی اب بھی ہول سیل میں 174روپے میں فروخت ہورہی ہے اور ریٹیل میں 180سے 190 روپے میں مل رہی ہے۔

پشاور میں چینی کی ہول سیل قیمت175روپے اور  ریٹیل قیمت 180روپے فی کلو ہے جب کہ کوئٹہ میں چینی ہول سیل میں 178 روپے اور  ریٹیل میں 185سے 190روپے فروخت کی جارہی ہے۔

ادھر لاہور اور اسلام آباد کے کئی بازاروں سے چینی غائب ہوچکی ہے جس کے باعث عوام مارکیٹوں کا چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

علاوہ ازیں کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقر ر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے