امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ میں سربراہ یورپی کمیشن سے ملاقات کے بعد تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کیساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے،ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں جو سب کے لئے اچھا ہوگا،امریکا یورپی یونین پر 15فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
یورپی یونین امریکی فوجی سازوسامان خریدے گا،یورپی یونین امریکی توانائی شعبے میں 150ارب ڈالر کی خریداری کرے گا،اس کے علاوہ یورپی یونین امریکا میں600ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔
یورپی یونین سے معاہدہ سب کو مبارک ہو،معاہدہ گاڑیوں کے لئے بہت اچھا ہوگا،معاہدے سے زراعت پر بھی بڑا اثر پڑے گا۔
اس موقع پر سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکا یورپی یونین تجارتی معاہدہ استحکام لائے گا،تمام شعبوں میں 15فیصد ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔