سوزوکی کا اپنی موٹر سائیکلوں کے اپ ڈیٹڈ ورژن متعارف کرانے کا اعلان

سوزوکی موٹر سائیکل نے پاکستان میں اپنے مقبول ماڈلز جی ڈی 110 ایس، جی ایس 110 اور جی ایس 150 کے اپ ڈیٹڈ ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سوزوکی کی موٹر سائیکلوں کے ان ماڈلز کو اب جدید اور دلکش گرافکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو انداز، کارکردگی اور جمالیاتی حسن کا شاندار امتزاج پیش کرتے ہیں۔

سوزوکی کی جی ڈی 110 ایس جو کامیاب ماڈلز میں شمار ہوتی ہے، ایندھن کی بچت، آرام دہ سواری اور بہترین کارکردگی کا امتزاج پیش کرتی ہے۔

اس کا انجن 110 سی سی سے لیس ہے، یہ موٹر سائیکل روزمرہ آمد و رفت سے لے کر طویل سفر تک ہر طرح کے سفر کیلئے موزوں ہے۔

نئے متعارف کردہ گرافکس اس کی ظاہری کشش کو مزید نکھارتے ہیں جبکہ اس کی کارکردگی کا معیار جوں کا توں برقرار ہے۔

قابل ذکر اپ گریڈ کا انتظار کرنے والوں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، فی الحال، سوزوکی نے جی ایس 150 اور جی ڈی 110 ایس اندر سے پرانی والی بائیکس ہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے