قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی،پرافٹ ریٹ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کر دی گئی ، پرافٹ ریٹ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ ، اکاونٹس ، ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کی گئی ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کم ملے گا، پنشنرز بینیفٹ ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹ، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کر دیا گیا ہے ۔

سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار رکھا گیا  ہے ،  سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاونٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے ، نئے پرافٹ ریٹ کا اطلاق 28 جولائی 2025 سے ہوگا۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 10.6 فیصد سے کم کرکے10.4 فیصد ، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملیز کیلئے شرح منافع 13.20 فیصد سے کم کرکے 12.96 فیصد مقرر کر دیا گیا ۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9 سال کا منافع 162 سے کم کرکے 161 فیصد کردیا گیا، دسویں سال شرح منافع  204 فیصد کے بجائے 200 فیصد منافع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے