کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

اسلام آباد: چینی اسکینڈل ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا کہ کھانے کے تیل میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہو ا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 24فیصد کمی ہوئی لیکن پاکستان میں کوکنگ آئل کی قیمتیں4.5 فیصد بڑھ گئیں، صارفین فی لیٹر 150 روپے اضافی قیمت دینے پر مجبور ہیں جس کا براہِ راست فائدہ منافع خور مافیا کو ہو رہا ہے۔

پاکستان ملائیشیا اور انڈونیشیا سے رعایتی ڈیوٹی پر آئل درآمد کرتا ہے لیکن فائدہ عوام تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی آج معاملہ اٹھائے گی کہ دسمبر 2024 سے اب تک عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی مگر پاکستان میں کھانے کے تیل کی قیمتیں الٹا 4.5 فیصد بڑھ گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام سے ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر وزارتِ صنعت و پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے لیے ایک سمری تیار کی ہے، جو آج  اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2025 میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد 23 اپریل اور 23 مئی کو پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی ہوئے، مگر اب تک قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے