پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 3700 روپے اور فی اونس 37 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے اضافے سے تین لاکھ 64 ہزار 900 روپے اور دس گرام 3171 روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 12 ہزار 842 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 37 ڈالر اضافے سے 3424 ڈالر کا ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے سے 4081 روپے اور فی اونس 0.46 ڈالر مہنگی ہوکر 39.34 ڈالر کی ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 23 روپے اور فی اونس نرخ میں 0.23 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
رواں ہفتے کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے اضافہ ہوچکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 71 ڈالر بڑھ گئے ہیں۔