پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

پاکستان  اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس نے آج  تاریخ کی بلند ترین سطح  پر  بند ہونےکا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

100 انڈیکس آج 1202 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 419 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 703 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 39 ہزار 901 رہی۔

بازار میں آج 62 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے 34 ارب 67 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 124 ارب  روپے بڑھ کر 16 ہزار 629  ارب  روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے