پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 8 روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرکلر ڈیٹ کی رقم کے اجرا میں تاخیر کی اطلاعات پر اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور 133000 پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 826 پوائنٹس گر کر 132577 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بدھ کے روز مارکیٹ میں 31 ارب روپے مالیت کے 91 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا اور اسٹاک تجزیہ کار کے مطابق مارکیٹ میں آج پرافٹ ٹیکنگ اور اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ 8 دن کی مسلسل تیزی میں 11600 پوائنٹس بڑھ چکی تھی۔