افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کے مطابق بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز کامیابی سے گوادر پورٹ پر پہنچ گیا۔ جہاز 20 ہزار ٹن کھاد لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ فروری کے بعد یہ دوسرا افغان ٹرانزٹ شپمنٹ ہے جو گوادر کے ذریعے ہوا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ گوادر کے ذریعے افغانستان کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی۔
جنید انوار کے مطابق تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر کے استعمال سے ٹرانزٹ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔