ڈیگاری واقع، کوئٹہ پولیس کا ساتکزئی ہاوس پر چھاپہ، ساتکزئی قبائل کے سربراہ سردار شیر باز ساتکزئی کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا
سردار شیر باز ساتکزئی کی گرفتاری پر سراوان کے سرداروں کا سخت ردعمل، واقع کی مزمت، آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنےکا اعلان
کوئٹہ//// چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، چیف آف بنگلزئی سردار کمال خان بنگلزئی، چیف آف محمد سردار محمد عظیم جان محمد شهی سردار عاصم جان سرپرہ ، سردارزادہ میر جاوید عزیز لہڑی نے سردار شیر باز خان ساتکزئی کے گھر پر چھاپے چادر و چار دیوار کے تقدس کی پامالی اور انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیگاری میں پیش آنیوالے واقعہ کو جواز بنا کر قبیلے کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارنا اور انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کرنا کسی صورت درست عمل نہیں
حکومت فریقین کو گرفتار کریں جو اس عمل میں ملوث ہیں نہ کہ قبیلے کے ایک فریق کی کارستانی کو جواز بنا کر قبیلہ کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا جائے
انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کا یہ عمل کسی صورت درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سردار شیر باز خان ساتکزئی ان کے خاندان کے دیگر افراد کی غیر قانونی گرفتاری گھر پر چھاپے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کے خلاف سراوان کے سرداران جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے سردار شیر باز ساتکزئی گھری کے گھر پر چھاپہ مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے انہیں ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا ہے۔۔۔۔۔جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ سردار شیر باز ساتکزئی اپنے قبیلے کے سربراہ ہے انہیں اس طرح سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کرنے کا عمل انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ ڈیگاری میں پیش آنیوالے واقعہ میں پولیس نے اگر گرفتاریاں کرنی ہے