کوئٹہ : ہزار گنجی مری کیمپ کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے راہ گیرخاتون زخمی

کوئٹہ ، ہزار گنجی مری کیمپ کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے راہ گیرخاتون زخمی
 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے مری کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک کنارے بم نصب کیا، جو سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے تھا، مگر دھماکے کی زد میں آ کر ایک راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس نے زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے