نوشکی بلوچستان : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مکمل ، 10 دہشت گرد ہلاک ، غیر ملکی اسلحہ برآمد

نوشکی بلوچستان : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مکمل ، 10 دہشت ہلاک ، غیر ملکی اسلحہ برآمد
🟠 تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز/ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے 19 تا 21 جولائی 2025 کے دوران نوشکی کے نواحی علاقے پہرود میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مکمل۔
🟠 آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے *خفیہ ٹھکانوں* کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد *10 دہشت ہلاک کر دیے گئے۔*
🟠 مارے گئے دہشت گردوں کا گروہ قومی شاہراہ این-40 پر بلاک لگانے کی تیاری کررہا تھا۔ یہ دہشت گرد لیوز تھانے کردگاپ پر حملہ کرنے، *قومی شاہراہ این-40 اور این-25* پر مسافروں سے لوٹ مار کرنے اور نہتے مسافروں کو مارنے میں ملوث تھا۔
🟠 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے ان دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں مقامی و غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیاگیاہے۔
🟠 علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے بعد کلیئرنس آپریشنز اپنے اختتام کو پہنچا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے