دکی: ندی کنارے کھیلتے ہوئے 4 کمسن بہنیں ڈوب کر ہلاک

بلوچستان کے ضلع دُکی میں ندی کنارے کھیلتے ہوئے4 کمسن بہنیں ڈوب گئیں۔

لیویز ذرائع کےمطابق چاروں کم عمر بہنیں انبار ندی کےکنارے کھیل رہی تھیں جو ندی میں ڈوب گئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے بچیوں کی تلاش شروع کی جب کہ ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ مقامی افراد نے چاروں بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال لیں، چاروں بہنوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے