کوئٹہ: شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی، ملزم گرفتار، موبائل سے ویڈیو بھی برآمد

کوئٹہ میں طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کی اور بعد میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ ایس ایس پی ملک اصغر عثمان کی ہدایت پر ایس پی عبدالصبور آغا کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے