مچھ کے علاقے آب گم گاؤں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ایس پی کچھی کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے گھر کے باہر بیٹھے افراد پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں احمد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ زخمیوں میں ذوہیب، وادود اور حکیم میر ہزار شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق راہیجہ قبیلے سے بتایا جا رہا ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال مچھ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایس پی کچھی رانا محمد دلاور کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔