بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، مرد اور خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، مارگٹ میں غیرت کے نام پر مر د اور خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کار ڈیا لوجی کوئٹہ کا مسودہ قانون مصدرہ2025 اور بلو چستان انسٹیٹیویٹ آف نیفرو یورو لوجی کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ2025 پیش کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اجلاس میں بلو چستان رائٹ ٹو انفار میشن کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ2025 پیش کیا جائے گا، محکمہ محنت و افرادی قوت اور محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے