لڑکی کا نام ماہ بانو اور لڑکے کا نام احسان سمالانی ہے
جنہیں قریب عید سے قبل قتل کیا گیا ہے اور لڑکی 20سال پہلے سے شادی شدہ اور 5 بچوں کی ماں ہیں 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے
جن کی عمریں بالترتیب 17سال بیٹا 15سال بیٹا 9سال بیٹی 5سال بیٹا 2سال ،
کچھ عرصہ قبل لڑکی کسی لڑکے احسان سمالانی نامی لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی جنھیں 2 مہینوں بعد لڑکے نے واپس انکے شوہر کے پاس پہنچا دیا تھا
احسان سمالانی کو کوئٹہ کے اس علاقے سے علاقہ بدر کیا گیا تھا جہاں ماہ بانو کا گھر ہے۔
پھر شوہر بیوی کو لیکر15 سے 20 روز کوئٹہ شہر چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے تھے کوئٹہ لوٹنے پر ماہ بانو اور احسان سمالانی نے ایک دوسرے سے پھر سے روابط شروع کیئے اور احسان سمالانی ٹک ٹوک پر ماہ بانو کے شوہر اور عزیز اقارب پر تنضیہ ویڈیوز بنا کر دیا کرتا تھا جس کے بعد بالآخر ماہ بانو اور احسان سمالانی کے عزیز اقارب نے مجبوراً ماہ بانو اور احسان سمالانی کو پکڑ کر ڈھگاری کے مقام پر لے جاکر قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔