Breaking
28 جولائی 2025, پیر

قلعہ عبد اللہ:گزشتہ رات اغوا کیے جانیوالے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے گزشتہ رات اغوا کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق گلستان بازار سے گزشتہ رات اغوا  کیے جانے والے 2 افراد کی لاشیں کاریز کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مقتولین آپس میں کزن تھے جنہیں اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق اغوا اور قتل کا واقعہ 2 گروپوں میں دشمنی کے باعث پیش آیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے