بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع بارکھان بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز 26 کلو میٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے