کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والے ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں تاہم محکمہ ریلوے نے اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
ای این این کے مطابق کوئٹہ سے 9 اور 10 جولائی کو پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں۔
کل (بدھ 9 جولائی) پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا ہے اور اب وہ کل اپنے شیڈول کے مطابق روانہ نہیں ہوگی۔
اسی طرح جمعرات 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
ریلوے حکام نے ٹرینوں کی معطلی کی وجوہات نہیں بتائیں ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ 11 جولائی سے کوئٹہ سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔