کوئٹہ: ہزارہ ٹاون جانیوالے جلوس اور پولیس پر پتھراو کرنے والے 34افراد گرفتار

خروٹ آباد پولیس نے اسپنی روڈ بکرا منڈی کے قریب ہزارہ ٹائون جانے والے جلوس اور پولیس پر پتھراو کرنے والے 34افراد گرفتار کرلیا پولیس کےمطابق ہزارہ ٹائون کا ماتمی جلوس اتوار کی شب مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹائون جا رہا تھا کہ جلوس او ر سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اسپنی روڈ بکرا منڈی ٗ پشتونخواء چوک، باچا خان گلی ، جمعیت گلی کے قریب متعدد افراد نے پتھرائو جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالحئی گرانی بلوچ نے دیگر عملے کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 34افراد کو گرفتار کر کے کار سرکار میں مداخلت، املاک کونقصان پہنچانے، فساد پھیلانے، غیر قانونی اجتماع کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے