نصیرآباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربیع قدیر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا دھماکے سے تین اہلکار سب انسپیکٹر غلام مرتضی منگی، کانسٹبل نیک محمد بگٹی اور کانسٹیبل ہارون زخمی ہوگئے۔

دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ہوا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے