کوئٹہ، گیس لیکیج کی مرمت کے باعث، ہنگامی بنیادوں پر گیس کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔ترجمان ایس ایس جی

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں زیر زمین گیس لیکیج کی مرمت کے جاری کام کے باعث، ہنگامی بنیادوں پر گیس کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔ترجمان ایس ایس جی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس مرمتی کام کے سلسلے میں آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے سے آج شام 5:00 بجے تک مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ جس میں اکرم ہسپتال، عثمان قلعہ، غوث آباد، پشتون آباد، سرکی روڈ، کوئری روڈ، قمبرانی روڈ، تارو چوک، شریف آباد اور گول منڈی شامل ہے معزز صارفین کو پیش آنے والی تکلیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے