واشک ،لورالائی اور موسیٰ خیل میں موسلادھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے ایک بچی اور 2 نوجوان جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کئی علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ آبی ریلوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا  جب کہ ضلع واشک میں فلیش فلڈ کے باعث رہائشی مکانات، چار دیواروں اور زرعی زمینوں کو جزوی نقصان پہنچا ، نقصانات کا حتمی تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے۔

 پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ضلع لورالائی میں تیز طوفانی بارش  کے باعث دیوارگرنے سے ایک بچی علیزےجاں بحق ہوگئی، ضلع موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 نوجوان عبدالحلیم اور جمال دین جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا بتانا ہےکہ ضلع لورالائی اور ضلع سوراب  میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید طوفانی ہواؤں کے سبب متعدد  گھروں اور سولر پینلز  کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آج رات اور کل ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور صحبت پور میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد ،صحبت پور میں آج رات اور کل طوفافی بارش کا امکان ہے، بارشوں سے پیدا ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے تیار ہے جب کہ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے