Breaking
28 جولائی 2025, پیر

رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی کی بنیادی رکنیت ختم

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی تنظیمی کارروائی
پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی میر زابد ریکی کی بنیادی رکنیت ختم
کوئٹہ – جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی صریح خلاف ورزی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میر زابد ریکی نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل پارٹی پالیسی کے مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی میں پیش کیا، جو جمعیت علماء اسلام کی پالیسی کے منافی ہے۔ مزید برآں، بجٹ اجلاس کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہار پہنا کر نہ صرف ان کی حمایت کا مظاہرہ کیا بلکہ پارٹی مؤقف کے برعکس سیاسی رویہ اپنایا۔
مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک نظریاتی جماعت ہے، جس میں پارٹی ڈسپلن اور مشاورت کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی رکن کو ذاتی مفاد یا غیر جماعتی رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے افراد کی JUI میں کوئی گنجائش نہیں، اور میر زابد ریکی کی رکنیت کا خاتمہ اسی اصولی مؤقف کا تسلسل ہے۔
مزید کہا گیا کہ پارٹی تمام ارکان کو یاد دلاتی ہے کہ وہ عوامی نمائندگی کے ساتھ ساتھ جماعتی وفاداری کو بھی مقدم رکھیں، اور آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے