دکی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: ’انڈین حمایت یافتہ‘ 2 عسکریت پسند قتل، 2 زندہ گرفتار: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ’انڈین سرپرستی‘ میں کام کرنے والے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انڈیا کے حمایت یافتہ دو عسکریت پسندوں کو قتل اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی 28 جون 2025 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی تھی جہاں ’انڈین پراکسی‘ سے تعلق رکھنے والے ’دہشت گردوں‘ کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران، پاکستان فوج نے ’انڈین سرپرستی‘ میں کام کرنے والے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، دو عسکریت پسندوں کو قتل اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق: ’انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم عمل رہے تھے۔‘