کوئٹہ ـ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنخواہیں نہ جاری کرنے کا حکم دیا, وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو فرائض سے غفلت برتنے والوں کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا، بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس جاری کر دیا جائے ، اگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو ان کی جائے پر نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ کسی بھی ملازم تنظیم اور ایسوسی ایشن کو تالہ بندی کی اجازت نہیں دی جائے گی افسران فیلڈ وزٹ کر کے حاضری کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنخواہیں نہ جاری کرنے کا حکم دیا
