بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے خلاف لگائے گئے جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میر ضیاء لانگو نے اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) سے رجوع کیا اور باقاعدہ طور پر ایک درخواست FIA کے متعلقہ دفتر میں جمع کر دینگے ۔
میر ضیاء لانگو کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ:
> "ہم سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر ان جھوٹے الزامات لگانے والوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سچ کو سامنے لائیں گے۔”
ہم واضح کرتے ہیں کہ آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر کسی کو بھی جھوٹے پروپیگنڈے اور کردار کشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ہم قانون کے مطابق ہی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سےسابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے خلاف لگائے گئے جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا
