کوئٹہ: تنخواہوں میں معمولی اضافے کے خلاف بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (نمائندہ ENN بلوچستان) – بلوچستان گرینڈ الائنس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم شرح اضافے پر شدید احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، بصورت دیگر وہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

گرینڈ الائنس کے قائدین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صرف چند فیصد اضافے سے ملازمین کی مشکلات میں کمی نہیں آئے گی۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تالا بندی، دفاتر کا بائیکاٹ اور دیگر سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین پہلے ہی کم ترین تنخواہیں لے رہے ہیں اور روزمرہ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بلوچستان گرینڈ الائنس نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے