چمن: دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک لیویز اہلکار شہید تین زخمی

چمن میں لیول کراسنگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی

فائرنگ کے نتیجے میں لیویز ٹائیگر فورس کے تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، جبکہ دیگر دو کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ شہید اہلکار کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے