میرضیاء اللہ لانگو کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ،بی وائی سی نے بغیرتحقیق کے جھوٹ اور من گھڑت الزامات عائد کیے،میرضیاء اللہ لانگو نہ وزیرداخلہ ہے نہ ہی انکے پاس کسی کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کا اختیار ہیں،فورتھ شیڈول میں شامل افراد میں سے کوئی شخص میرے سامنے پیش نہیں ہوا، اس بابت بی وائی سی کا بیان جھوٹ اور من گھڑت ہے،بی وائی سی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو بلوچ عوام کے سامنے لائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،بی وائی سی کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے وکلاء سے مشاورت جاری ہے،بی وائی سی نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیکربلوچ قوم کو ورغلانے کی کوشش کی ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی بیرونی آقاوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لیتی ہے،بی وائی سی کا وطیرہ ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست کرنے والوں کو بدنام کیا جائے،ہم پارلیمانی سیاست اورعوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ وبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدرمیرضیاء اللہ لانگو کا بی وائی سی کے بیان پرسخت ردعمل
