کیا آپ کو ہر چیز میں چہرہ نظر آتا ہے؟ سائنسدانوں نے اس کی وجہ جان لی

کیا آپ جب اکثر چیزوں کو دیکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ کسی چہرے کو دیکھ رہے ہیں؟

اگر ہاں تو اب کی وجہ بھی جان لیں۔

برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ آخر کیوں ہمارا دماغ ہر جگہ چہروں کو دیکھتا ہے۔

پہلے یہ جان لیں کہ نظروں کے اس دھوکے کو Face pareidolia کہا جاتا ہے۔

اس طبی اصطلاح کا مطلب عام اشیا میں چہروں کو دیکھنا یا روشنی اور سائے میں کسی قسم کا ڈیزائن نظر آنا ہوتا ہے اور متعدد افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔

ماضی میں اسے ذہنی عارضہ سمجھا جاتا تھا مگر یہ خیال غلط ہے۔

اس نئی تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ آخر لوگوں کو اشیا میں چہرے کیوں نظر آتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے 54 افراد کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور انہیں دیگر افراد کی آنکھوں یا چہرے کو دیکھنے کے بعد دیگر اشیا پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب لوگوں کی توجہ کسی حقیقی چہرے سے دیگر اشیا پر منتقل ہوتی ہے تو انہیں اس چیز میں چہرہ نظر آنے لگتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے