ملازم کا انوکھا استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

ایک ملازم کے سادہ مگر ایماندارانہ استعفے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ممبئی کی ایک کمپنی کے بانی و سی ای او  نے لنکڈان پر اس استعفے کی پوسٹ شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ملازم نے اپنے استعفیٰ میں انتہائی سادگی سے لکھا: ’سر، میں بک گیا، سامنے والی کمپنی 4 پیسے زیادہ دے رہی ہے۔‘

شبھم نے اسے ’ایماندار استعفیٰ‘ قرار دیتے ہوئے لنکڈان پر مزاحیہ انداز میں شیئر کیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔

پوسٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ہر ملازم کی اندر کی آواز ہے، کم از کم اس نے سچ بولا اور گھما پھرا کر نہیں لکھا۔‘

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا: ’منیجر بھی سوچ رہا ہوگا کہ وہاں میرے لیے بھی کوئی نوکری ہو تو بتا دینا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے