سوڈان میں مسلح حملہ، 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

سوڈانی آرمی نے کہا ہے کہ نیم فوجی ریپڈ ریسپانس فورس نے وسطی سوڈان کے گاؤں میں حملہ کیا جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت 150 افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ مطابق سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف کی جانب سے فوجی پوزیشنوں سمیت مختلف دیہات پر کیے گئے تازہ حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا، آر ایس ایف نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے