اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی بزنس میں اتفاق رائے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی بزنس میں اتفاق رائے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

18 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پارلیمانی بزنس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل بنائے گی۔

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو برابر تعداد میں شامل کیا گیا ہے۔

18 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خورشید شاہ، خالد مقبول صدیقی ، امین الحق، چوہدری سالک،عبدالعلیم خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے