ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی: مصدق ملک

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بجلی سستی ہونے والی ہے، فیصلہ ہوچکا ہے کہ ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے قومی خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے گئے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا کہ تین اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے کہ ہم اپنی تنخواہ میں بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتے۔

جنید اکبر نے کہا کہ ایم این اے کی تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے